?️
سچ خبریں: لبنان میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی گروہوں نے اب تک اپنی 90 فیصد جنگی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے،صرف اپنی راکٹ طاقت کا استعمال کیا ہے ،مزاحمت نے ابھی اپنی حیرت انگیزیوں کا اظہار نہیں کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ ہیثم عبدو نے روسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپوں نے ابھی تک اپنی 90 فیصد دفاعی اور جنگی طاقت برقرار رکھی ہوئی ہے، اور اگر غزہ کی مزاحمت نے ہری جھنڈی دکھائی تو خطے میں مزاحمت کا محور تنازع میں داخل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
لبنان میں عوامی محاذ فلسطین کے رکن نے مزید کہا کہ اب تک غزہ میں مزاحمتی گروہوں نے اپنی جنگی طاقت کا 90 فیصد برقرار رکھتے ہوئے صرف اپنی میزائل طاقت دکھائی ہے
انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف قابضین کی زمینی کاروائی کی صورت میں مزاحمتی قوتیں طاقت کا استعمال کریں گی اور غزہ کے قریب بستیوں میں طوفان الاقصیٰ کے شاندار آپریشن جیسی کاروائیاں کریں گے جس سے صیہونی مزید حیرت میں پڑ جائیں گے۔
فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ خطے میں مزاحمت کے محور کی کچھ سرخ لکیریں ہیں،اگر تل ابیب ان خطوط کی خلاف ورزی کرتا ہے اور مثال کے طور پر غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی مہم چلاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ علاقائی مزاحمتی محاذ میں داخل ہو جائے گا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ عرب دنیا کی رائے عامہ فلسطین اور القدس کی آزادی کے کاز کے ساتھ دل سے ہم آہنگ ہے، تاہم اگرچہ رجعت پسند عرب سیاسی نظام فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ فلسطین کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مزاحمت کا دائرہ جتنا زیادہ پھیلے گا، رجعت پسند عرب نظاموں کا اثر اتنا ہی کم اور زوال پذیر ہوگا۔
مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے بارے میں اپنے جائزے میں ہیثم عبدو نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کا جذبہ روز بروز پھیل رہا ہے، اور حالیہ ہفتوں میں ہم نے قابض چوکیوں کے خلاف 100 سے زائد مزاحمتی کاروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
اس فلسطینی سیاست دان کے مطابق مغربی کنارہ میدان میں اتر رہا ہے اور قبضے کے خلاف عوامی تحریک چل رہی ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی عرب رجعتی سیاسی نظام کے حصے اور امریکہ کے ہاتھ کے طور پر جان بوجھ کر مغربی کنارے کے عوام کے مظاہروں کی میڈیا سنسرشپ کر کے مزاحمت کی اس لہر کی عالمی عکاسی کو روک رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم خواتین بھی تشدد کا شکار
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی پولیس کے ذریعہ سری لنکا کی درجنوں
مئی
تعلیمی ادارے7جون سے کھول دئے جائیں گے: این سی او سی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی
جون
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل
دسمبر
مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینیوں کو صہیونیوں نے یرغمال
اکتوبر
عمران خان آئی ایم ایف پروگرام بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ
بائیڈن نے زیلنسکی کے بجائے صدر پیوٹن کو استعمال کیا
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی بلومبرگ میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی بڑی زبانی
جولائی
کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست