فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں لیے جانے کے عمل کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا احتجاج 83ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کا صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے اپنی حراست کے خلاف احتجاج جاری ہے، فلسطینی قیدیوں کے کلب نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے مسلسل 83ویں روز بھی اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہے تاکہ انتظامی حراستی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 450 فلسطینی قیدیوں نے بغیر کسی الزام یا مقدمے کے، صرف نام نہاد صیہونی حکومت کے انتظامی حراستی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی حراست کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے فوجی عدالتوں کی سماعتوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

تاہم صیہونی حکومت مزید انتظامی حراست کی سزائیں جارہی ہے ، فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق رواں سال کے آغاز سے فروری کے آخر تک جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی تعداد 203 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ قیدیوں اور جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے قائم فلسطینی اتھارٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی جیل انتظامیہ نے اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو نئی سزائیں سنائی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟

🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ

بولٹن کو قید ہونا چاہیے، مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کے خلاف گواہی دوں گا: پومپیو

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ

کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون

منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں

🗓️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،

صیہونی حکومت میں جبری فوجی خدمات

🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:فوجی میدان میں صیہونی حکومت کے بنیادی اور سنگین مسائل میں

جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا

سندھ میں گذشتہ ماہ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

🗓️ 2 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ

افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

🗓️ 27 مارچ 2021موزمبیق (سچ خبریں) افریقی ملک موزمبیق میں داعش کی جانب سے بڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے