سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں پر دو گھنٹے سے زیادہ میزائل اور راکٹ حملوں کی خبروں کے بعد تل ابیب میں کتائب القسام کے کمانڈر انچیف محمد الضعیف نے الاقصی طوفان آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یہ کارروائی اس لمحے تک جاری ہے اور مزاحمتی قوتیں اب بھی صیہونی فوج کے ساتھ برسرپیکار ہیں۔ مزید یہ کہ اسرائیلی بستیوں پر مزاحمتی راکٹ حملے جاری ہیں۔
ان حملوں کے جواب میں عرین الاسود گروپ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں فلسطینی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فوجی ساز و سامان کے ساتھ آج رات گیارہ بجے سڑکوں پر آجائیں۔
خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق عرین الاسود نے فلسطینی عوام سے صہیونی فوج اور اسرائیلی آباد کاروں کا راستہ روکنے کو کہا۔
عرین الاسود نے بھی صیہونی حکومت کو پیغام دیا اور تاکید کی کہ اے احمق حکومت اور خالی غرور، اے کاغذی حفاظتی نظام! غزوہ تمہیں دنیا کے جہنم میں لے آیا اور تم آخرت کے جہنم کے لیے ہی نکلو گے۔ ہم آپ سے آمنے سامنے ہوں گے۔