?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی بچوں کے حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2000 سے اب تک 2000 فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا ہے۔
العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے سنہ 2000 سے اب تک مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں دو ہزار فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے، العربی الجدید نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی نیوز سائٹ "سیہا مکومیت” پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے دیا ہے جو فلسطینی بچوں کے دفاع کے لیے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر "خالد کزمر” نے تیار کی ہے۔
العربی الجدید نے مزید لکھا ہے کہ فلسطینی بچوں کے لیے پچھلے سات سالوں میں 2021 مہلک ترین سال رہاہے، اس سال انہیں صیہونی حکومت کی طرف سے 50 روزہ جنگ کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں اور آباد کاروں نے اس سال (2021) مغربی کنارے، مقبوضہ یروشلم اور غزہ کی پٹی میں 86 فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی 11 روزہ جنگ میں 67 فلسطینی بچے شہید ہوئےجبکہ صہیونی فوج اور آبادکاروں نے اس سال مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی 17 فلسطینی بچوں کو شہید کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تمام واقعات میں، اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بغیر کسی وجہ کے شہید کیا ہے، جسے غیر قانونی قتل عام کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ فوج نے فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کے ارادے سے گولیاں ماری ہیں۔


مشہور خبریں۔
خاشقجی کیس میں بن سلمان کو امریکی استثنیٰ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے استنبول میں ریاض کے ناقد صحافی کے
نومبر
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک
دسمبر
اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل کے کورٹ میں ہے
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل
اکتوبر
ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ
جولائی
پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے، یاسر نواز
?️ 25 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے
نومبر
فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:فرانس میں گزشتہ دو راتوں سے جاری مظاہروں کے دوران تقریباً
جون
ایرانی صدر کا روسی پارلیمنٹ سے خطاب
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے
جنوری