سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک جو صیہونی حکومت اور فلسطینی علاقوں پر اس کے قبضے کی حمایت کرتے ہیں،فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کے جرائم میں شریک ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ہفتے کے روز آسٹریلیا کی طرف سے حماس تحریک کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطینی عوام کی اپنے جائز حقوق کے دفاع کی کوششوں کو نفرت انگیز قرار دیتا ہے، ہماری نظر میں ایسی بات سراسر قابل مذمت ہے۔
حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے عہدہ دار نے اس تحریک کے خلاف آسٹریلیا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا اور دیگر فریق جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں،ہمارے عوام کے خلاف اس حکومت کے دہشت گردانہ جرائم میں برابر کےشریک ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل نیوز میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ آسٹریلوی حکومت نے واشنگٹن اور تل ابیب کو خوش کرنے کے لیے ایک اقدام میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کی سیاسی اور عسکری شاخوں کو دہشت گرد گروپ کے طور پر درج کیا ہے۔