🗓️
سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ تنظیم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ جرائم کے انکشاف کے بارے میں اپنی رپورٹ کی تکمیل تک اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگی۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سکریٹری جنرل اگنیس کالمارڈ، جو پہلے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ تھیں، نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی طرف سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس میں ہم سے رپورٹ طلب کی کہ ہم نے کیا کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ یہ رپورٹ اسرائیلی حکام کی طرف سے بنائے گئے نسل پرستانہ نظام اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جرائم کے بارے میں ہے، انہوں نے کہا کہ نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ہم پوری دنیا کے سامنے کیا کر رہے ہیں اس پر گہری بحث جاری ہے،لیکن ہم اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل کے نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب نہیں کیا جاتا۔
ایگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیل نے رپورٹ پر کسی بھی بحث کو مسترد کر دیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ کا اجرا اس سمت میں پہلا قدم تھا اور ہم 70 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اسرائیل کی طرف سے جاری نسل پرستانہ سلوک کو ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام میں ایک نئے واچ ٹاور کے قیام سے صیہونیوں کی نئی نقل و حرکت
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے صوبہ قنیطرہ کے
فروری
بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر گوہر
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ کیا کیا ہے؟ برطانوی اخبار
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: روزنامہ گارڈین نے ایک تجزیے میں حزب اللہ کے سکریٹری
ستمبر
غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں میں سے ایک نے غزہ
فروری
پگاسس اور وہ راز جو صیہونی آنے والے وقت میں ظاہر کرنے والے ہیں
🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار نے اسرائیلی جاسوس پروگرام پیگاسس
جولائی
سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے
اگست
راک نے وین ڈیزل پر کیا الزام لگایا؟
🗓️ 31 دسمبر 2021کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا
دسمبر
حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا
🗓️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو
مارچ