🗓️
سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن منانے کے لئے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اورہرمل شہر میں موٹر ریلی نکالی۔
العہد نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں ، صوبہ بقاع میں واقع شہر ہرمل اور اس کے دیہاتوں میں جمعہ کی شام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لبنانی شہریوں نے کار اور موٹر ریلیاں نکال کر صیہونی حکومت پران کی فتح کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ،رپورٹ کے مطابق ریلیوں کا انعقاد لبنان کی حزب اللہ کی دعوت پر کیا گیا تھا ، اس دوران شرکا نے فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریک کے جھنڈوں کو اٹھا کر مرکزی سڑکوں پر گشت کیا۔
واضح رہے کہ ریلیوں میں شرکت کرنے والوں کی اگلی صف میں موجود کاروں نے لاؤڈ اسپیکر لگا کر فتح کے انقلابی ترانے بجائے، یادرہے کہ لبنان کی عوام نے ہمیشہ صیہونی دشمن کے مقابلہ میں فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اورہر طرح سے ان کی مدد کی ہے اس لیے کہ جس طرح صیہونی فلسطینیوں کے دشمن ہیں اس طرح لبنانیوں کے بھی دشمن ہیں بلکہ وہ لبنانیوں کو اپنے لیے زیادہ خطرہ سمجھتے ہیں،یہی وجہ ہے دشمن آپنی آخری حد تک کوشش کرتا ہے کہ حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان اختلاف ڈال دے تاہم دونوں تحریکوں کی ہم آہنگی اور عقلمندی کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور اس کے بعد بھی نہیں ہو سکے گا۔
مشہور خبریں۔
کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین
فروری
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں
اگست
30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
ستمبر
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی
سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان
نومبر
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
اکتوبر
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
🗓️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر