سچ خبریں: فرانسیسی پولیس نے پیرس شہر میں فلسطینیوں کے حامیوں کے اجتماع پر حملہ کیا اور انہیں مار پیٹ کر منتشر کردیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ اس ملک کی پولیس فورس غزہ اور فلسطینی عوام کے حامیوں کے اجتماع پر حملہ کرتی ہے اور انہیں آنسو گیس اور مار پیٹ سے منتشر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
فرانسیسی مظاہرین فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
مزید پڑھیں: امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
مظاہرین نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔