?️
سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ میکرون کا دوبارہ انتخاب اس ملک کے لیے برا انتخاب تھا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ میکرون کا دوبارہ انتخاب فرانس کے لیے برا انتخاب تھا،اس کا اعلان حال ہی میں شائع ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے کیا گیا ہے، اس حوالے سے فلیش انسٹی ٹیوٹ کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ فرانس کے 10 میں سے تقریباً سات افراد یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ملک صدر ایمانوئل میکرون کی صدارت کے بغیر بہتر ہوگا۔
یاد د رہے کہ میکرون کے دوبارہ فرانسیسی صدر بننے کے ایک سال بعد کیے جانے والے سروے میں حصہ لینے والے 77 فیصد لوگوں نے میکرون کو ایک ڈکٹیٹر قرار دیا، جب کہ 73 فیصد نے انہیں مغرور اور 50 فیصد نے تھوڑا بہادر قرار دیا، واضح رہے کہ فرانس میں پنشن اصلاحات کے قانون کو آگے بڑھانے کے میکرون کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا جبکہ لاکھوں افراد نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔
اس کے علاوہ اس سروے میں حصہ لینے والے 1002 بالغ افراد میں سے 44 فیصد سے کہا گیا کہ وہ میکرون کی صدارت کا ایک لفظ میں خلاصہ کریں تو ان میں سے 42 فیصد نے فریب اور 39 فیصد نے غصہ کو ان کی اہم خصوصیات قرار دیا، درایں اثنا مثبت الفاظ جیسے عزت (13%)، حمایت (10%) اور اطمینان (7%) سے نیچے ہیں۔
دریں اثنا صرف 30 فیصد نے کہا کہ 24 اپریل 2022 کو میکرون کے دوبارہ انتخاب سے صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ نصف سے زیادہ فرانسیسیوں نے کہا کہ میکرون نے 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں کچھ چیزوں کو تبدیل کیا ہے، جبکہ 31 فیصد نے کہا کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں بدلا۔
اس کے علاوہ تقریباً 80% فرانسیسیوں نے کہا کہ وہ میکرون کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے غیر مطمئن ہیں، 77% تعلیم، امیگریشن اور عوامی اخراجات کی پالیسیوں سے، 75% عدم مساوات کے خلاف جنگ سے، 74% قوت خرید میں کمی اور 74% آب و ہوا کی کاروائی کے ان کے ریکارڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، 60٪ نے کہا کہ وہ فرانس کی تصویر کو بیرون ملک پیش کرنے کے طریقے سے مطمئن نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسی عوام میڈلین جہاز پر قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پیرس کے جمہوریہ اسکوائر میں درجنوں سماجی کارکنوں اور فلسطینی عوام
جون
بھارتی ریپر بادشاہ سے کیسے دوستی ہوئی؟ ہانیہ عامر نے بتادیا
?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر
مئی
ورلڈ بینک نے افغانستان میں کام بند کر دیا
?️ 30 مارچ 2022عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں 600
مارچ
روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے
اپریل
حماس کی قید میں موجود صیہونی کون ہیں؟یحییٰ السنوار کہاں ہیں؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ
اپریل
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر
اگست
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے
ستمبر
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون