?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بین الاقوامی ہڑتال کے لیے عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے واشنگٹن کے مؤقف کو مسترد کرنے کے لیے آج بروز پیر دنیا بھر میں سماجی کارکنوں، وکلاء اور میڈیا کے ارکان کی عام ہڑتال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی عمارت پر فلسطینی پرچم
امکان ہے کہ اس عالمی ہڑتال کے نتیجے میں دکانیں، یونیورسٹیاں اور اسکول بند رہیں گے،اس عام ہڑتال کی بنیاد پر اٹھائی گئی درخواستوں کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ شرکاء پرائیویٹ کاریں استعمال نہیں کریں گے اور کچھ سماجی سرگرمیوں جیسے شاپنگ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے سے گریز کریں گے۔
اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد اسرائیل نواز حکومتوں پر غزہ کی جنگ روکنے کے لیے دباؤ بڑھانا ہے جس کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس مہم کے منتظمین، جو اسرائیل کے مخالف اور غزہ کے حامی کارکن ہیں، نے اس ہڑتال کا مقصد تل ابیب کی حمایت کرنے والے مختلف ممالک کی اقتصادی صورت حال کو مفلوج کرنا قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت
خیال کیا جاتا ہے کہ یکجہتی کا یہ اعلان مختلف حکومتوں پر دباؤ کا باعث بنے گا جو لاتعلق ہیں یا تل ابیب کی حمایت کرتی ہیں اور انہیں صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ میں اس حکومت کی گزشتہ دو ماہ سے جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام کرنے پر مجبور کرے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکا کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کوششوں میں تیزی
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موجودہ سیاسی بحران کے دوران بھی پاکستان اور امریکا
مارچ
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا
اپریل
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
?️ 9 دسمبر 2024 سچ خبریں: امریکی عدالت نے حکومت کی جانب سے شارٹ ویڈیو
دسمبر
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے: مشیر خزانہ
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پیٹرول
دسمبر
صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ
دسمبر
ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
اگست
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے بارے میں آکسفیم کا بیان
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں
مارچ