سچ خبریں: فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ اور نسل کشی روکنے اور اس پٹی کی جامع ناکہ بندی اٹھانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگی مشین کا نیا ہدف
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچوں نے ایک ریلی نکالی اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پٹی میں صیہونی فوج کی جانب سے نسل کشی اور قحط کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ
غزہ کی جنگ کے 156 دن گزرنے کے بعد بھی صیہونی حکومت نے اس پٹی کے عوام کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس جنگ میں اب تک 31 ہزار سے زائد افراد شہید اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔