?️
سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے بارے میں اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف حماس کی تباہی کا خواہاں ہے ،غزہ کے باشندوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس غزہ کے باشندوں کی جبری نقل مکانی اور غزہ کی پٹی پر مستقل قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے صرف حماس کی تحریک کو تباہ کرنے کا ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
اپنی پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا ہدف غزہ کو مکمل طور پر اسلحے اور حماس کی افواج کی موجودگی سے پاک کرنا ہے نیز اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے۔
اپنے بے بنیاد بیانات کو جاری رکھتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم فلسطینی عوام سے نہیں بلکہ حماس سے لڑ رہے ہیں اور ہم تمام بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
صیہونی وزیر اعظم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جو کچھ 7 اکتوبر 2023 کو ہوا اسے نہیں دہرایا جانا چاہیے اور غزہ میں جنگ اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی تل ابیب اور حیفا پر ایرانی حملے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں شمالی
جون
وزیر خزانہ کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے رواں ماہ کامیاب
ستمبر
وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کو شفاف انتخابات کا راستہ قرار دیا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل
جون
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری
اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 30 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا
جولائی
کورونا:ملک بھرمیں مزید 76 مریض انتقال کر گئے
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اگرچہ اعدادا و
مئی
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر