سچ خبریں: صیہونی حکومت نے کچھ گھنٹوں کے اندر غزہ کے الشفا اسپتال کو شدید ترین فضائی حملوں سے چار بار نشانہ بنایا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے الشفا اسپتال کو شدید ترین اور وحشیانہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
ان حملوں میں، جس میں الشفاء ہسپتال کے آؤٹ پیشنٹ کلینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، متعدد فلسطینی مریض اور زخمی شہید ہوئے۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلیمہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت نے کچھ گھنٹے کے اندر الشفاء ہسپتال کو چار بار نشانہ بنایا ہے، یاد رہے کہ اس حکومت نے اب غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر غزہ کے ہسپتالوں کی سہولت ختم ہو گئی تو ہزاروں بیمار اور زخمی لوگ مر جائیں گے اس لیے کہ اس علاقے سے بیماروں اور زخمیوں کو باہر لے جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
ابو سلیمہ نے واضح کیا کہ ہم ہنگامی صورت حال اور پناہ گزینوں کو بیرونی مریضوں کے کلینک سنٹر میں قبول کرتے تھے جسے قابض حکومت کے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بھی کہا کہ قابض حکومت غزہ کے تمام اسپتالوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا عالمی برادری صیہونی حکومت کو جارحیت بند کرنے پر مجبور کرے اور غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن اور وسائل بھیجے۔