سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں تقریباً 2000افراد کی شہادت اور 8000سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ کی صبح سے جمعہ کی شام تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد 1900 ہو گئی ہے جن میں 614 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت
فلسطینی وزارت صحت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقبوضہ علاقوں میں طوفان الاقصیٰ کے نام سے کے جانے والے آپریشن کے جواب میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات ہزار اور 696 دیگر زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت نے ایک اور بیان میں جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے کئی صوبوں میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 16 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے حساب کی بنیاد پر مغربی کنارے میں کشیدگی کی لہر کے آغاز کے بعد سے شہداء کی تعداد 51 ہو گی ہے۔
درایں اثنا فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عملے کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 296 زخمی ہوئے ہیں جن میں 97 براہ راست گولیوں سے اور 19 دیگر ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے جس کے بعد گزشتہ ہفتہ سے اب تک ان علاقوں زخمیوں کی تعداد 953 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملے جاری ہیں جب کہ صیہونی غاصب ہمیشہ کی طرح نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان فاسفورس بموں کے استعمال سے غزہ میں اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔