غزہ پر صیہونی قبضے کے سلسلہ میں بائیڈن کا بیان

غزہ

?️

سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ ایک غلطی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سی بی ایس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگر اسرائیل دوبارہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے تو یہ غلط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ

بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی تمام ضروریات فراہم کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ہماری افواج کو وہاں تعینات کرنا ضروری ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے امریکہ میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا داخلہ اور حماس کی افواج کی تباہی ایک ضروری مطالبہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی عوام اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کی بین الاقوامی حمایت جاری ہے، گزشتہ روز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا،اس مارچ میں مظاہرین نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی۔

ملائیشیا میں قومی ٹیم کے شائقین نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران فلسطین کی حمایت کی۔

غزہ اور فلسطین کی حمایت میں لاکھوں مراکشی باشندوں کے مظاہرے بھی ہوئے، قابض حکومت کے ساتھ بعض حکومتوں کے تعلقات معمول پر آنے کے باوجود اقوام عالم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہیں۔

الجزائری عوام نے بھی غزہ کی حمایت اور قابض حملوں کی مذمت میں مارچ بھی کیا،ترکی کے شہر استنبول میں غزہ کی حمایت میں ایک بڑا مارچ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق

سربیا کے شہر نووی سد میں شہری غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر آئے،سڈنی میں غزہ کے عوام کی حمایت اور اس پٹی کے لوگوں کے خلاف جرائم کی مذمت میں ایک بڑا مارچ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی

امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے

دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے

طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل

توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی

یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو

شباک نے نیتن یاہو اور صیہونی وزراء کے تحفظ کی سطح میں اضافہ کیا

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے

ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت جاری

?️ 31 جولائی 2025ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے