🗓️
سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر ہونے والے صیہونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں تاکید کی ہے کہ اس علاقے پر صیہونی فوج کے حملوں کے دوران اب تک 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں کے دوران اب تک 121 بچوں سمیت 1788 فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید اور 1610 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ صیہونی فضائیہ نے کل دوپہر سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی۔
فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے ترجمان ایاد البزم نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں بعض رہائشی مکانات اور شہری نیز خدماتی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح سے ایک درست اور مربوط کاروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اور غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے آدھے گھنٹے کے اندر مقبوضہ علاقوں کی جانب 5 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل فائر کیے تھے۔
مزید پڑھیں: مشرقی غزہ میں ایک اور صیہونی جارحیت
صہیونیوں کے سادہ کپڑوں میں فرار ہونے کی تصاویر، سرحدی فوجیوں کا قتل، کاروں کی لوٹ مار یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کو قبضے میں لینے کی تصاویر سب صہیونیوں کی حیرت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر کا سسٹم ہیک کئے جانے کا انکشاف
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں
ستمبر
بشریٰ بی بی نے ’الزام تراشی‘ پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیج دیا
🗓️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
مئی
یوکرین کی روس کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط
جنوری
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں
اپریل
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شکست کے اجزا 7 اکتوبر 2023 کو
اکتوبر
عراق امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں کرنے والا ہے؟
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے صوبہ بابل میں اس ملک
اپریل