?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج نے اس پٹی میں کنڈرگارٹنز اور ایندھن کے ڈپو کو بھی نہیں بخشا ہے اور شہری تنصیبات اور سیکٹروں پر بمباری کی ہے۔
فلسطین الیوم چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ بننے والے ایک کنڈرگارٹن کو نشانہ بنایا۔
اس حملے کے دوران ایک فلسطینی بچی شہید ہو گئی، الجزیرہ کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی غاصبوں نے خان یونس کے مشرق میں ایک اسپتال کے قریب ایک ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ
اس حملے کے دوران ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے،دوسری جانب غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے تاکید کی کہ اس پٹی کے شمال سے صیہونی غاصب فوج کے انخلاء کے بعد درجنوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو کمال عدوان اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لاشوں میں تقریباً کچھ بھی نہیں بچا ہے، گزشتہ روز غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں 12 جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید اور 165 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
اس بیان کے مطابق اس علاقے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 238 سے تجاوز کر گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
بولیویا میں فوجی بغاوت
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: بولیویا میں جنرل زونیگا کی قیادت میں بولیویا کی حکومت
جون
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف قابض اسرائیلی منصوبوں پر حماس کا انتباہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں
فروری
امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات
مارچ
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری
شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی
اگست
بھارت غیر قانونی اقدامات سے تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا، حریت کانفرنس
?️ 7 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
دسمبر
نیب، نیپرا آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں:وزیر توانائی
?️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو
فروری