غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے میں

غزہ

?️

غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے میں
 (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی سب سے بڑی طبی تنصیب شفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے خبردار کیا ہے کہ محاصرے اور 23 ماہ سے جاری جنگ کے سائے میں ایک نیا اور نامعلوم وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ اس کی تشخیص کے لیے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
ڈاکٹر ابو سلمیہ کے مطابق غزہ کے عوام پہلے ہی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جس کے باعث ان کے جسمانی مدافعتی نظام کمزور ہو گئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صفائی ستھرائی کے فقدان اور پناہ گزین کیمپوں میں گنجان آبادی نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وائرس کی علامات میں تیز بخار، جوڑوں کا درد، نزلہ، کھانسی اور ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والا اسہال شامل ہیں۔
ڈاکٹر ابو سلمیہ نے کہا کہ یہ نیا وائرس نہ صرف تشخیص کے قابل نہیں بلکہ پہلے سے تباہ حال اور کمزور غزہ کے صحت کے نظام پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ پر مسلط نسل کشی کی جنگ کے خاتمے سے ہی اس انسانی المیے اور بڑھتی ہوئی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے۔
واضح رہے کہ غزہ گزشتہ 23 ماہ سے اسرائیلی محاصرے اور مسلسل حملوں کا نشانہ ہے۔ اس دوران ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے حملوں نے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے بلکہ قحط اور وباؤں کو بھی جنم دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف کی جنگ بندی اور انسانی صورتحال میں بہتری کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، باوجود اس کے کہ تل ابیب اعتراف کر چکا ہے کہ وہ اپنے اہداف، یعنی حماس کی نابودی اور قیدیوں کی واپسی، میں ناکام رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ کے غیرجانبدار ہونے تک ملک تجربات کا شکار رہے گا، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

الحدیدہ میں کسی بھی سعودی حماقت کے لیے غیر یقینی نتائج

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: چند روز قبل یمنی میڈیا نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ

نادیہ خان بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوگئیں؟

?️ 27 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین میزبان و اداکارہ نادیہ

سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے

ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مشاہد حسین سید

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد

 یمنی فوج کا اسرائیل پر میزائل حملہ؛ بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل  

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل

صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے