?️
غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام رہے:یورپی یونین
یورپی کمیشن کی نائب صدر تیرسا ریبرا نے اعتراف کیا ہے کہ نوارِ غزہ میں جاری نسل کشی نے یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ یورپی یونین اس المیے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ریبرا نے جمعرات کو پیرس میں ایک بیان میں کہا غزہ میں ہونے والی نسل کشی نے یہ ظاہر کر دیا کہ یورپ نہ تو عملی قدم اٹھا سکا اور نہ ہی ایک متحدہ آواز میں بول سکا۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیا ہے، جبکہ اس سے پہلے یورپی رہنما اس اصطلاح کے استعمال سے گریز کرتے رہے ہیں۔
ادھر یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں قانونی فیصلہ کہ آیا غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے یا نہیں، عدالتوں کا کام ہے۔
یورپی یونین اب تک رکن ممالک کے اندر اختلافات اور بعض کی اسرائیل نوازی کے باعث کوئی مؤثر اقدام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ریبرا کے یہ ریمارکس یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا فان در لاین پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔
یاد رہے کہ جولائی میں یورپی کمیشن نے تجویز دی تھی کہ غزہ پر جنگ کے ردِعمل میں اسرائیلی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو دی جانے والی مالی امداد روک دی جائے، تاہم اس تجویز کو رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت نہیں مل سکی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر بربادی، قحط اور ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی دباؤ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی کارروائیوں کو نسل کشی کے الزامات کے باوجود جاری
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر
اردن میں شاہ عبداللہ دوئم کا تختہ الٹنے کی کوشش، سابق ولیعہد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 4 اپریل 2021اردن (سچ خبریں) اردن میں شاہ عبداللہ دوئم کا تختہ الٹنے کی
اپریل
ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے
جون
امریکہ کی مکمل اقتصادی تباہی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکیوں کا خیال
ستمبر
کارائیب میں حملے کے بعد زندہ بچ جانے والوں پر بھی امریکی فورسز کی فائرنگ
?️ 29 نومبر 2025 کارائیب میں حملے کے بعد زندہ بچ جانے والوں پر بھی
نومبر
امریکہ یورپ میں عالمی جنگ چاہتا ہے: فرانسیسی سیاستداں
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں: پیٹریاٹک پارٹی کے رہنما فلورین فلپیٹ نے امریکہ اور یورپی
جنوری
تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے: فواد چوہدری
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا سیمی فائنل
نومبر
نیتن یاہو پر 2 دسمبر کو مقدمہ چلایا جائے گا
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: مزاحمتی محاذ سے بھاری شکستوں کا سامنا کرنے والے صیہونی حکومت
جولائی