غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی

غزہ

?️

سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کو روکنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی طبی ٹیم کے تحفظ کے لیے عملی اور موثر اقدامات کریں۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ پر بمباری کے ساتھ ہی جان بوجھ کر صحت اور طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا اور زخمیوں تک امداد کی ترسیل کو روک دیا۔

دوسری جانب غزہ کی شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بسال نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا اور اس علاقے میں نسل کشی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنی جارحیت میں فاسفورس والے بموں کا استعمال کرتی ہے اور قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کی یہ نسل کشی ہے جب کہ عرب ممالک کا اس مسئلے پر کوئی ردعمل نہیں ہے۔ صہیونی جارح بہت سے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں جن میں سے آخری رمل محلے میں تھا جو محفوظ محلہ ہوا کرتا تھا۔ شہداء کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمال سے ہے جہاں ہماری رسائی نہیں ہے۔

المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ آج قابض حکومت کے جنگجوؤں نے غزہ کے شمال اور مغرب میں علاقوں کو نشانہ بنایا اور محلوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا اور ایمبولینسوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طبی عملے کا ایک رکن زخمی اور 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

موسیقی کے معروف فنکار استاد دلشاد حسین انتقال کرگئے

?️ 11 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں)دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان دل

روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے

اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے

ٹرمپ کے مقدمے کے موقع پر ایک پراسرار پیغام

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سیاسی کارکن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

صیہونیوں کا سعودی عرب کو جال میں پھنسانے کا انوکھا انداز

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول

بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں ایران امریکہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بغداد اجلاس کے آخری بیان میں عرب رہنماؤں نے مسئلہ

پاک-برطانیہ کثیرالجہتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں، شہباز شریف کا برطانیہ روانگی سے قبل بیان

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے