?️
سچ خبریں: روس نے اعلان کیا کہ غزہ میں تمام لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکہ ہے اس لیے کہ وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت دی ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد،غزہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ اس نے لفظی طور پر اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان القدس کے بارے میں امریکہ کا کیا خیال ہے؟
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ نے اپنے مشرق وسطیٰ کے اتحادی کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بار پھر سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا جبکہ اس طرح کے اقدامات کا نتیجہ خوفناک خونریزی، ہزاروں اموات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان اور عمومی طور پر اقوام متحدہ کے ارکان کو اس جرم میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ 8 دسمبر کو امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ روس اور چین سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے تیرہ نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رابرٹ ووڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ قرارداد حقیقت سے بہت دور ہے،انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز فلسطینی تحریک حماس کی مذمت کرنے اور تل ابیب کے اپنے دفاع کے حق کی توثیق کرنے میں ناکام رہی۔
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دو ماہ تک واشنگٹن کے ضدی، خود غرضی اور تباہ کن مؤقف کی وجہ سے جنگ بندی قائم کرنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں: کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟
واضح رہے کہ اس قرارداد میں جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی نیز متحارب فریقوں سے بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسی دوران چند گھنٹے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی عرب اسلامی قرارداد کی حمایت میں 153 ووٹوں سے منظوری دی۔
مشہور خبریں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کا حل ڈھونڈ لیا
?️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہم
مئی
کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام
دسمبر
بن سلمان نے جھوٹے وعدوں سے سعودیوں کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مختلف شواہد کی بنیاد پر سعودی ولی عہد نے نیوم پراجیکٹ
مئی
عبرانی میڈیا کا دعویٰ: غزہ معاہدہ دو ہفتوں میں ممکن ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی
2022 میں سچ خبریں ویب سائٹ پر جو بین المللی خبریں زیادہ پڑھی گئیں
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:2022 کا سال دنیا بھر میں کافی اتار چڑھاؤ کے ساتھ
جنوری
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ایک اور مطالبہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
جولائی