غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف

غزہ

🗓️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے صرف فوجی شعبے میں خرچ ہونے والے ڈالر نو سو ارب ہیں جبکہ اقتصادی شعبے ، رہائشی علاقوں اور فیکٹریوں کو ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔
صیہونی سرکاری ٹی وی چینل کے رپورٹر نوعم امیر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والی بحث سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں غزہ کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں تین ارب شیکل یا نو سو ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

نوعم امیر نے کہا کہ یہ رقم صرف فوجی امور پر صرف ہوئی ہے جبکہ اس میں اقتصادی شعبے ، رہائشی علاقوں اور فیکٹریوں کو ہونے والے نقصانات شامل نہیں ہیں،نوعم امیر نے مزید کہا کہ ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے کہ اس جنگ میں مجموعا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

صیہونی نامہ نگار نے کہا کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ رقم خرچ کرکےانھوں نے غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ میں اس سے کہیں بھاری بھرکم رقم خرچ کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ اتنی بھاری رقم خرچ کرنے کے بعد بھی صیہونیوں کو اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا اور وہ فلسطینی مزحمتی تحریک کے سامنے گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوئے اور فلسطینیوں کی شرطیں مان کر جنگ بندی کرنے کے لیے تیار ہوئے اس لیے مجاہدین کے میزائل سے صیہونی شہری نفسیاتی طور پر بیمار ہو چکے تھے ان ہر وقت میزائل لگنے کا خوف طاری رہتا تھا،ان کی نیندیں اڑ چکی تھیں۔

 

مشہور خبریں۔

مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ

پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے بارے میں چین کے شدید انتباہات

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:  چین کی سخت مخالفت اور امریکی حکام کو تائیوان کے

نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟

🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے

No smartphones by the River Pool: Ayana Resort Bali

🗓️ 5 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی

🗓️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار

روس یوکرائن کشیدگی نیٹو کی پیداوار ہے:ایران

🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے

عراقی فوجی اڈے حملہ کس نے کیا؟

🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی اتحاد نے کہا ہے کہ عراقی فوجی اڈے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے