🗓️
سچ خبریں: 7 ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہونے والا وسیع اسلحہ امریکہ سمیت دنیا کے بعض ممالک کی بلا جھجک حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھ میں پہنچ گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے ہتھیاروں کی امداد کا چرچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
ان ممالک میں سے بعض نے جنگ کے بعد صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی برآمد بند کر دی ہے اور اس حکومت کو الگ تھلگ کر دیا ہے لیکن امریکہ جیسے دیگر کئی ممالک اگرچہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پھر بھی غزہ کی نسل کشی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے اہم سپلائر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس دوران، امریکہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس کے بعد جرمنی اور اٹلی ہیں، کینیڈا اور ہالینڈ نے جو صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتے تھے لیکن انہوں نے عالمی رائے عامہ کے دباؤ پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد ملتوی کر دی ہے۔
صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
امریکہ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے حال ہی میں اسلحے کی ایک کھیپ کی ترسیل میں تاخیر کی جس میں 1800 بم تھےجن میں سے ہر ایک کا وزن 907 کلو گرام تھا، اسی طرح مزید 1700 بموں کا وزن تقریباً 500 کلوگرام تھا، اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے یہ فیصلہ رفح شہر جیسے پرہجوم علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ان بموں کے استعمال کے خدشات کے باعث کیا ہے۔
2016 میں امریکہ اور اسرائیل نے 2018 سے 2028 تک 10 سالہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ، مارچ میں اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل نے 2019 سے 2023 تک 69 فیصد امریکی فوجی امداد حاصل کی۔
اس کے مطابق اسرائیل وہ پہلا فریق ہے جو امریکی F-35 لڑاکا طیارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جسے تکنیکی طور پر تاریخ کا سب سے جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہےاور اس وقت اسے 75 جنگی طیارے مل رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال اس میں سے 36 حاصل ہوئے تھے جن کی قیمت امریکہ نے ادا کی۔
امریکہ نے آئرن ڈوم جیسے دفاعی نظام کی تیاری اور اسے مسلح کرنے میں بھی اسرائیل کی بہت مدد کی ہے اور اس نظام کے لیے میزائل فراہم کرنے کے لیے اسرائیلیوں کو کروڑوں ڈالر دیے ہیں۔
جرمنی
2023 میں جرمنی کی اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا اضافہ ہوا اور 351 ملین ڈالر کے مساوی 326 ملین یورو سے زیادہ ہو گیا اور 7 اکتوبر کے بعد یعنی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کو ترجیح دی،تاہم، اس سال کے آغاز سے، غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ پر بین الاقوامی تنقید میں اضافے کے ساتھ، جرمن حکومت کو بظاہر اس حکومت کو بہت کم تعداد میں ہتھیار برآمد کرنے پڑے ۔
لیکن جرمن خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ ملک اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام اور مواصلاتی آلات کے بڑا حصہ فراہم کرتا ہے، حالیہ عرصے میں جرمنی نے صیہونی حکومت کو جو ہتھیار برآمد کیے ہیں ان میں 3000 پورٹیبل اینٹی ٹینک ہتھیار اور 500000 گولیاں خودکار یا نیم خودکار آتشیں اسلحہ شامل ہیں۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی نے 2019 سے 2023 کے عرصے میں اسرائیل کو اس کی فوجی امداد کا تقریباً 30 فیصد فراہم کیا۔
اٹلی
اطالوی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے 9 مئی کو اطلاع دی کہ یہ ملک، جو امریکہ اور جرمنی کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے 3 سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو نئے برآمدی لائسنس دینا بند کر دیا ہے اور جدید ترین اسلحہ، نومبر میں اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی نے اسرائیل کو 2019 سے 2023 تک اپنی فوجی امداد کا تقریباً 1 فیصد فراہم کیا، جس میں ہیلی کاپٹر اور بحری توپ خانے شامل ہیں۔
انگلینڈ
انگلستان کی جانب سے صیہونی حکومت کو مختلف سطحوں پر بھرپور تعاون فراہم کرنے کے باوجود یہ ملک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور امریکہ کے برعکس برطانوی حکومت اسرائیل کو براہ راست ہتھیار فراہم نہیں کرتی بلکہ برطانوی کمپنیاں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتی ہیں نیز امریکہ کی طرف سے بھیجے گئے اسلحے میں استعمال ہونے والے پرزے فراہم کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
پچھلے سال، برطانیہ نے اسرائیل کو کم از کم 42 ملین پاؤنڈ مالیت کے فوجی سازوسامان کی فروخت کے لیے برآمدی لائسنس جاری کیے، جو 52.5 ملین ڈالر کے برابر تھے، جو ڈرون، چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود، ہوائی جہاز کے پرزے، ہیلی کاپٹروں اور رائفلوں کے لیے تھے۔
کینیڈا
کینیڈا کی حکومت نے 20 مارچ کو اعلان کیا کہ اس نے 8 جنوری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنس معطل کر دیے ہیں اور جب تک اس بات کی ضمانت نہیں دی جاتی کہ یہ ہتھیار انسانی قانون کے مطابق استعمال کیے جائیں گے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی برقرار رہے گی، 7 اکتوبر سے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے کینیڈا نے اسرائیل کو کم از کم 21 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار بھیجنے کے لیے نئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی ہے، جو پچھلے سالوں کے مقابلے زیادہ ہے۔
نیدرلینڈز
ہالینڈ کی حکومت نے فروری میں اسرائیل کو F-35 لڑاکا طیاروں کے اسپیئر پارٹس بھیجنا بند کر دیے جب ایک ڈچ اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ ان اسپیئر پارٹس کو ایسے حملوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے انسانی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔
مشہور خبریں۔
بنوں میں دہشتگردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام، 2 اہلکار شہید
🗓️ 9 فروری 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشتگردوں نے پولیس
فروری
آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی
جنوری
واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا
🗓️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے
جولائی
شام کے لیے دو آپشن
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک
اگست
یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے
نومبر
اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کو ملتوی کرنے کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے
فروری
شکر ہے اروشی روٹیلا کے ساتھ بولی وڈ فلم نہیں کی، فرحان سعید
🗓️ 15 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا
نومبر