🗓️
سچ خبریں: صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 5000 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی جبکہ 2000 معذور ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونٹ نے 18 دسمبر کو اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے پانچ ہزار سے زائد فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
اس اخبار کے مطابق زخمیوں کی اس تعداد میں سے 2000 معذور ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اس حکومت کی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے کو روزانہ 60 نئے زخمی ملتے ہیں جن میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہوتے ہیں۔
صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ انجینئرنگ بریگیڈ کے دستوں سے ریزرو699 ویں بٹالین سے سارجنٹ 41 سالہ تبریاس کا رہائشی کوبی دیباش اور مقبوضہ بیت المقدس کا رہائشی سارجنٹ ایال میر دو نئے ہلاک ہونے والے صیہونی فوجی ہیں۔
ان دو فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد، جس کا تل ابیب اب تک سرکاری طور پر اعتراف کرتا ہے، بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کے تسلسل سے فوجی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،جمعرات کی شام کو قابض حکومت کی فوج نے مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو دیگر فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ہلاکتوں کی رپورٹ کا اعلان ایسی صورت حال میں کیا گیا ہے جب اعداد و شمار کا اعلان ڈراپر کی صورت میں کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی دلدل میں پھنسی صیہونی فوج
اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس حکومت کی فوج نے ہسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ وہ بغیر کسی اجازت کے زخمیوں کے اعدادوشمار شائع نہ کریں۔
مشہور خبریں۔
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری
محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی
جنوری
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع
🗓️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد
جنوری
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
🗓️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون
اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خیال سراب میں بدل گیا:رائے الیوم
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی
اپریل
یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا
ستمبر
نیتن یاہو نے اپنے قانونی مشیر کو معزول کرنے سے گریز کیا ؛ وجہ ؟
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 نے نیتن یاہو کی کابینہ کے
نومبر