🗓️
سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت سے ہونے والے نقصانات نے امریکی حکام کو ناقابل دفاع پوزیشن میں ڈال دیا ہے اور اس عمل کا جاری رہنا امریکہ کی عالمی پوزیشن میں گراوٹ کا سبب بنے گا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت سے ہونے والے نقصانات نے امریکی حکام کو ناقابلِ دفاع حالت میں ڈال دیا ہے یہاں تک کہ امریکہ میں بھی بہت سے لوگوں نے شہریوں کو نشانہ بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی
اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں شہریوں کی طویل تکالیف سے فلسطینی نوجوانوں کے امریکی پالیسیوں سے مزید ناراض ہونے کا خطرہ ہے اور اگر ایران اور اس کی اتحادی افواج نے رد عمل دکھایا تو علاقائی جنگ بڑھنے کا امکان ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومت کو ایک پیچیدہ مسئلے کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلیوں تک اپنی عوام کا پیغام کیسے بھیجے اور یہ پیچیدگی اس وجہ سے ہے کہ واشنگٹن یہ نہیں چاہتا کہ کوئی یہ کہے کہ اس نے اپنی ضرورت کی گھڑی میں اتحادی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ بائیڈن کا ڈیموکریٹک اتحاد فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی شرح سے بے چین ہے تب تھی اسے کانگریس کی طرف سے راستہ بدلنے کے لیے بہت کم دباؤ کا سامنا ہے۔
اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے تل ابیب کے حالیہ دورے کے دوران، جو الاقصیٰ کی طوفانی لڑائی کے آغاز کے بعد سے خطے کا ان کا تیسرا دورہ ہے، اسرائیلی حکام نے امریکی سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ عرب رہنماؤں پر تل ابیب کے جرائم پر آنکھیں بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
مزیدپڑھیں: صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
اس کے جواب میں عرب رہنماؤں نے امریکیوں سے کہا کہ اگر وہ اسرائیل کو شہریوں کا قتل عام بند کرنے پر مجبور نہیں کرتے تو ان کے لوگوں کا غصہ بڑھ جائے گا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے بھی امریکی منافقت، دوہرے معیار اور غزہ کے خلاف موجودہ جارحیت میں اس ملک کے منفی کردار کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حزب اللہ
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا
جنوری
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے
🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے
ستمبر
وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں
نومبر
شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج
مارچ
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی
🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے
مئی
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
🗓️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے
جنوری
گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال کیا: شبلی فراز
🗓️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا
مارچ