🗓️
سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے اعدادوشمار کا اعلان کیا جن میں درجنوں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آج (بدھ ، 19 مئی) صہیونی حکومت کے غزہ کی پٹی پر حملے کا دسواں دن ہے اور فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں شہیدوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے جن میں 63 بچے ، 36 خواتین اور 16 عمر رسیدہ افراد شامل ہیں رپورٹ کے مطابق آج صبح غزہ کی پٹی کے وسط میں الشہدا اسٹریٹ پر گھروں پر ہونے والے صیہونی حملوں میں تین افرادشہید ہوگئے،صیہونیوں نے بھی اقصی چینل کے نمائندے یوسف ابو حسین کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 530 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہےجبکہ زخمیوں میں 450 بچے اور 295 خواتین شامل ہیں، ادھر آج صہیونی حکومت نے رفح کے مشرق میں واقع الجنینه کے علاقے میں حماس کے سینئر رہنما عطاء اللہ ابو الصباح کے گھر کو بھی نشانہ بنایا، اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مغربی کنارے میں 23 فلسطینی شہید جبکہ 3825 زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 3000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں جس کے بعد صیہونیوں پر خوف وہراس طاری ہے یہاں تک کہ بہت سارے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صیہونی شہری اپنا سامان پیک کر کے اسرائیل سے بھاگنے کے لیے تیار بیٹھے ہوئے ہیں اور مقبوضہ علاقوں کے ائر پورٹ کھلنے کا انتظار کررہے ہیں جبکہ خود صیہونی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مقابلہ میں صیہونیوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں
مئی
کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے
جنوری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ
🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم
اپریل
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
تل ابیب اسرائیل کے خلاف پابندیوں سے پریشان
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے مطابق اسرائیل کے خلاف ترکی
مئی
روس کا یوکرین کو الٹی میٹم
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو
دسمبر
سپریم کورٹ سے متعلق بل قانون بننے قبل ’سلیکٹیو بینچ‘ بنا کر سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، وزیرقانون
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر
اپریل
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
🗓️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل
فروری