عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

ایران

🗓️

سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ خطے میں حالیہ تبدیلیاں خلیج فارس کے عرب ممالک کے ایران کی طرف رخ موڑنے کو ظاہر کرتی ہیں۔
رائے الیوم اخبار چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے لبنانی چینل المنار کے ساتھ ایک انٹرویو میں خطے کی حالیہ صورتحال اور ایران کے تئیں عرب خلیجی ریاستوں کے رویے کا جائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل تک ہم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل دیکھا تھا، لیکن اب یہ بہاؤ الٹا ہوچکا ہے اور توجہ ایران کی طرف مبذول ہوچکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے چار دوروں میں شرکت کی ہے اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طنحون بن زائد پیر کو تہران جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ایک انگریزی کہاوت جو خلیج فارس کے عرب ممالک کی کہانی بیان کرتی ہے کہ اگر تم کسی کو شکست نہیں دے سکتے تو اس کا ساتھ دو۔

عطوان نے کہا کہ میرے خیال میں خلیج فارس کے ممالک اسرائیل اور اس کی حمایت نیز امریکی ہتھیاروں سے مایوس ہوچکے ہیں جو انہیں اربوں ڈالر میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ یہ ہتھیار یمنی بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں بے اثر ثابت ہوئے ہیں لہذا اب عرب ممالک کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ امریکہ ان کا دفاع اور حمایت نہیں کرتا اور ان کی وجہ سے جنگ میں نہیں جاتا جبکہ امریکہ کے لیے تائیوان اور یوکرین کے دو معاملات بنیادی تشویش کا باعث ہیں۔

عطوان کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جبکہ ایران ایک علاقائی سپر پاور بن چکا ہے، عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے کہاکہ اگر آپ محمد بن سلمان کے جی سی سی ممالک کے دورے کے منصوبے کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ان کا پہلا دور دورہ مسقط ہے، مسقط کہاں ہے؟ ایران کا قریب ترین عرب ملک اور خلیج فارس کا دارالحکومت، عمان کی ہمیشہ غیر جانبداری اور غیر معمولی دور اندیشی کی پالیسی رہی ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ بن سلمان مسقط جا رہے ہیں کیونکہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے عمان کی تلاش میں ہیں،وہ جانتے ہیں کہ عمان ایران کا دوست ہے اور وہ عمانی حکام سے ایران سعودی مذاکرات کو بغداد سے مسقط منتقل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

لبنان کے لیے ایندھن لے جانے والا ایک ایرانی جہاز شام کے پانیوں میں داخل

🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے یہ خبر دیتے ہوئے کہ لبنان

🗓️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب پسند کیا

🗓️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر

بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ

امریکی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہم نہیں ہیں: سعودی

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:     فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے

سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

🗓️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول

داسو حملے کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے

🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے