🗓️
سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران موت کے ٹنل کی دریافت اور تباہی کی اطلاع دی۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے بتایا کہ انبار آپریشنز کمانڈ نے تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد صوبے میں داعش کے باقی ماندہ 34 بموں کو تباہ کر دیا اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
عراقی الحشد الشعبی کے کمانڈروں میں سے ایک محمد التمیمی نے دیالی میں داعش کے ٹھکانے کی دریافت اور تباہی کا اعلان کیا کہ الحشد الشعبی فورسز نے بعقوبہ سے 60 کلومیٹردور شمال مشرق میں واقع السعدیہ علاقے میں شرف گارڈن میں داخل ہو کر تین گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد پر مشتمل داعش کا ایک اہم ٹھکانہ دریافت کیا ،التمیمی نے مزید کہاکہ یہ ٹھکانہ حمرین شہروں میں داعش کے خلیوں کو لیس کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ یہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد خفیہ ٹھکانوں کو ڈھونڈتے ہوئےدریافت کیا گیا،انہوں نے کہاکہ الحشد الشعبی کو موصول ہونے کی معلومات نے گذشتہ مہینوں کے دوران السعدیہ سمیت حمرین شہروں میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کی دریافت اور تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ الحشد الشعبی فورسز نے ٹھکانے کے ارد گرد کے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی بھی لی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بم یا بارودی سرنگیں موجود نہیں ہیں،ادھرشامی پارلیمنٹ کے ایک رکن علی السطوف نے کہا کہ کہ امریکی شامی عراقی سرحد پر قابض ہیں جہاں سے وہ اپنی افواج کی مدد سے شام سے عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کو آسان بنا رہے ہیں جبکہ داعش کے درجنوں ارکان امریکہ کے زیر کنٹرول جیلوں اور کیمپوں میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کئی دہائیوں سے شام میں داخل ہو چکی ہےجس کی نتیجہ میں اس ملک میں امریکی موجودگی کی وجہ سے عراق اور شام دونوں ممالک کو خطرہ لاحق ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے میزائل نے اسرائیل کی قلعی کھولی
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور
نومبر
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریفیں
🗓️ 31 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اردو زبان
جنوری
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
مقبوضہ علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے لدے 10 طیاروں کی لینڈنگ
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
جون
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
حکومتی و عسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے
مارچ
شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری