عراق کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش

عراق

?️

سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور سعودی عرب مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں، مستقبل قریب میں بغداد میں ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے عراق کی کوششوں کا اعلان کیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے عراقی سیاسی قوتوں کے مفاہمت میں انھیں امریکہ کے ساتھ بات چیت کا ضروری اختیار دیا گیا ہے تاکہ عراق میں امریکی موجودگی اور مشن کو ہم آہنگ کیا جا سکے،محمد شیاع السودانی نے جرمنی کے ڈوئچے ویلے اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ عراق اور سیمنز کے درمیان حالیہ مفاہمت اور سابقہ مفاہمت میں فرق سیمنز کے منصوبوں کے نفاذ کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنے میں ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس مفاہمت کی یادداشت کے بعد ہم بغداد میں معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے،انہوں نے بدعنوانی، بدانتظامی اور سکیورٹی کے مسائل کو عراق میں گزشتہ برسوں میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق نے 2013 میں بجلی کی پیداوار میں اچھی پیش رفت کی تھی لیکن داعش کے حملے نے ان کامیابیوں کو تباہ کر دیا۔

السودانی نے کہا کہ عراق میں تیل کے ساتھ جتنی گیس نکالی جاتی ہے اور اسے جلایا جاتا ہے وہ 7000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے کافی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے عراق کو پاور پلانٹس لگانے کے لیے گیس کی درآمد کی ضرورت ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بغداد، برلن کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے نیز بین الاقوامی اتحاد اور نیٹو کی مشاورتی ٹیم اب بھی عراق میں کام کر رہی ہے جہاں تربیت، مشاورت اور تعاون کے لیے ٹائم ٹیبل کے تعین کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،

اسرائیل رائے عامہ کی جنگ ہار چکا ہے: ٹرمپ

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر صیہونیوں پر تنقید

صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا

فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی  

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے

عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں

?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر

کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: سوچی میں والدین کی 28ویں بین الاقوامی میٹنگ میں صدر پوتن

غزہ کے نگہبان یحییٰ سنوار کون ہیں؟

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ سنوار کو غزہ کے اندر حماس کے سیاسی بیورو

شارخ خان کے ہمشکل کا ایک اور کارنامہ،سب حیران

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل سے سب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے