?️
سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک کو امریکی قیادت میں اتحادی فضائیہ کےمشوروں، تربیت اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں عراقی مزاحمتی گروپس اور سیاسی جماعتیں پارلیمانی قرارداد کے تحت کسی بھی بہانے عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کی مخالفت کررہی ہیں، وہیں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے فوجی ترجمان یحیی رسول نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملک میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی جاری ہے اس لیے کہ عراق کو ان قوتوں کی ضرورت ہے۔
المیادین کے مطابق یحیی رسول نے کہا کہ عراق میں اس وقت کوئی امریکی فوجی جنگی اور آپریشنل مشنز پر نہیں ہے اور جو باقی رہ جائیں گے وہ عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز کو مشورے اور تربیت دینے نیز معلومات کے تبادلے اور ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اتحادی افواج عراقی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ساتھ مل کر صرف دو اڈوں مغربی عراق میں عین الاسد اور شمالی صوبہ اربیل (ایرانی سرحد سے 115 کلومیٹر دور) حریر پر موجود ہوں گی، یحیی رسول نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی افواج اپنے ملک کی سرزمین اور عوام کا دفاع کرنے کے قابل ہیں۔
تاہم اس کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا کہ عراقی فوج اور سکیورٹی اداروں کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے امریکی اتحاد کی تربیت، تعاون اور مشورے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی کمپنی ’منارا منرلز‘ پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی کان کنی کی کمپنی منارا منرلز پاکستان
جنوری
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
بن گوئر کی اردگان پر تنقید
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ
جنوری
امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ
نومبر
حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
ستمبر
یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ
اپریل
اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل کے کورٹ میں ہے
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل
اکتوبر
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6
مارچ