🗓️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے، عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں تکفیریوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا، رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کاروائی کے دوران موصل شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کاروائی میں 5 تکفیری عناصر کی نشاندہی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا ، اس سے قبل عراقی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ستمبر سے مختلف صوبوں میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا ان کاروائیوں کے دوران تکفیریوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ستمبر کے بعد سے ، داعشی تکفیری دہشت گردوں کے 17 رہنما جو پہلے کئی صوبوں میں مطلوب تھے ، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں،یادرہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے عراق میں دہشگردوں کو امریکہ اور دیگر کئی مغربی ممالک کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اگرچہ امریکہ متعدد مغربی ممالک کا اتحاد بنا کر اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا تاہم زمینی صورتحال کچھ اور ہی کہتی ہے کہ امریکہ نے یہاں دہشتگردوں کے لیے ایک سہلوت کار کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں انھیں اسلحہ کی فراہمی سے لے کر محاصرہ سے نکالنا تک شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور
فروری
جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید
🗓️ 21 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی
اکتوبر
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی
اکتوبر
امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا
🗓️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے
جولائی
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
شوکت ترین نےخیبر پختونخواہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے خیبرپختونخوا (کےپی)
دسمبر
اسرائیل کی معیشت کی حزب اللہ کے میزائلوں آگ میں
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں
اکتوبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
🗓️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مئی