?️
سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں کی بے دخلی اور اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافے کے درمیان تعلق کی طرف اشارہ کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر کاظم الحاج نے تاکید کی ہے کہ عراق میں دہشت گردی سے متعلق تمام سکیورٹی خطرات بیرونی افواج بالخصوص امریکیوں کے انخلاء سے ختم ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے تو اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
الحاج نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عراق میں سرگرم دہشت گرد عناصر امریکی فوج کے حکم کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا کہ عراق میں قومی ارادہ دینی افکار سے پیدا ہوا نیز اس ملک میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی موجودگی پر مبنی سیاسی ارادہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ عراق میں تعینات تمام بیرونی قوتیں قابض ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی
الحاج نے تاکید کی کہ ان غاصبوں نے ملک میں امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی گروہوں کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کو نکالنے پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی سابقہ قرارداد میں ترمیم ممکن ہے تاکہ یہ وسیع تر ہو اور اس میں فوجی اور اسٹریٹیجک افواج شامل ہوں۔
مشہور خبریں۔
کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک
مئی
ملک سے ڈالر کا اخراج دوگنا ہوگیا
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے
مارچ
انٹرنیٹ پابندیوں پر ترکی کے نئے فیصلے
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں سائبر اسپیس گورننس اور انٹرنیٹ کنٹرول پر بحث
فروری
اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور
دسمبر
بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا کبھی مرد ہو ہی نہیں ہوسکتا، جان ریمبو
?️ 8 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا
جنوری
اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان
?️ 16 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
جولائی
فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی
دسمبر
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی