?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے ان حربوں سے متنبہ کیا جو دہشت گرد عراقی صوبوں میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر علی الوائلی نے ان حربوں سے متنبہ کیا جو دہشت گرد عراقی صوبوں میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر ہونے والی فوجی کاروائیوں کے باوجود کچھ علاقوں میں ابھی بھی داعشی دہشت گرد موجود ہیں جن میں دیالی،صلاح الدین ، کرکوک ، نینوا اور انبارصوبوں کے کچھ علاقوں شامل ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
الوائلی نے کہا کہ ان کاروائیوں نے دہشت گردوں کو عسکری طور پر کمزور کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے قتل و جرم اور تخریب کاری کےدوسرے طریقوں کا سہارا لیا ہے خاص طور پر چونکہ کچھ مراکز سلامتی کے تحفظ میں نہیں ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ تمام صوبوں ، خاص طور پر مذکورہ صوبوں میں بنیادی ڈھانچے دہشت گردوں کی تخریب کارانہ کاروائیوں کی زد میں ہیں جیسے بجلی کے ٹاور کسی بھی وقت گرائے جاسکتے ہیں نیز اور آبی وسائل کو زہر آلود کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے،الوائلی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کے دہشت گردی کے طریقوں سے نمٹنا چاہئے اور اس کے لیے نئے طریقے بھی اپنانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کا مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کیساتھ کھانا کھایا
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ
اگست
ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات
نومبر
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
قومی اسمبلی کے اجلاس کا احوال
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والی اجلاس میں
اگست
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
یورپ یوکرین کی جنگ ہار گیا: لاوروف
?️ 30 مئی 2022روسی نیٹ ورک ریپٹلی کو آج پیر کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر
مئی
اقوام متحدہ: سوڈان کی جنگ سے 40 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: 2023 میں شروع ہونے والی سوڈان کی خانہ جنگی سے
جون
لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے
مئی