🗓️
سچ خبریں:عراقی فوج سے وابستہ صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اس صوبہ کے رمادی شہر کے شمال میں داعش کے ایک خطرناک رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اعلان کیا کہ رمادی شہر کے شمال میں سکیورٹی آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک رہنما کو گرفتار کر لیا گیا،رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے رمادی کے شمال میں البوذیاب کے علاقے میں گھات لگا کر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اس رہنما کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے اس سلسلے میں کہا کہ گرفتار ہونے والا داعش کا رہنما صوبہ الانبار میں داعش کی باقیات کے اہم ترین عناصر میں شمار ہوتا ہے جو وسیع پیمانے پر عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار تھا۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے داعش کے عناصر کے حراستی مقامات سے متعلق بعض انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ ان معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کاروائی کی اور داعش کے اس خطرناک رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں داعش کے اس رہنما کے خلاف متعدد عدالتی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں عراقی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے مغرب میں واقع شورش زدہ صوبوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور داعش دہشت گرد گروہ کے باقیات کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ
🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز
اگست
حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول ناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
نومبر
ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں اس سال ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک
اگست
لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں
اگست
افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا اہم کردار
🗓️ 4 جون 2021(سچ خبریں) پاکستان اور تاجکستان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا
جون
ملک بھر میں یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش
ستمبر
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے مہم ختم، انتخابات کل ہوں گے
🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر
اپریل
امریکی کھوکھلی جمہوریت
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے
دسمبر