سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر شدید راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
شفق نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے اڈے پر نئے حملے کا اعلان کیا ہے، اس رپورٹ کے مطابق عراق کے زیلیکان علاقے میں ترکی کے فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے، بعض عراقی ذرائع نے بھی اعلان کیا کہ یہ راکٹ حملہ بہت شدید تھا، ان ذرائع نے مزید کہا کہ صوبہ نینوا میں زیلیکان بیس کو کم از کم 50 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ یہ راکٹ موصل سے صوبہ نینوا کے شمال میں واقع زیلیکان اڈے پر داغے گئے ، تاہم اس حملے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، اسی دوران ضلع زیلیکان کے سکیورٹی عہدہ دار نے یہ بھی بتایا کہ اس فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
ضلع زیلیکان کے سربراہ محمد امین نے اعلان کیا کہ راکٹ بیس پر گرے تاہم اس حملے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، واضح رہے کہ زیلیکان بیس جہاں ترک فوج تعینات ہے،پر ہمیشہ حملے کیے جاتے ہیں، کچھ عرصہ قبل، خبری ذرائع نے شمالی عراق میں ترک اڈے کے اندر زور دار دھماکوں کی اطلاع دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس کی وجہ ڈرون حملے ہیں۔