🗓️
سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ عراق کی بعض سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے اور اس حکومت کو تیل کی فروخت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک قانون منظور کیا جائے گا۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق بعض عراقی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کے ارکان نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی قیادت میں عراقی حکومت پر کردستان کے علاقے سے اور ترکی کی بندرگاہوں کے ذریعے صیہونی حکومت کو عراقی تیل کی ترسیل کی تحقیقات کو معطل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
العربی الجدید کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں بصرہ کے نمائندے عدی عواد نے اس مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت تیل سے سرکاری دستاویزات حاصل کی ہیں جن میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عراقی تیل مقبوضہ علاقوں میں برآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ وہ اس کیس کی پیروی کے لیے عدلیہ اور وفاقی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، عواد نے اپنے ٹویٹر پیج پر مزید کہاکہ میں کردستان ریجن کی طرف سے صیہونی حکومت کو عراقی تیل کی فروخت کی وجوہات تلاش کر رہا تھا تو تیل کی وزارت اور سومو آئل ڈسٹری بیوشن کمپنی نے مجھے صیہونی حکومت کے لیے عراقی آئل ٹینکرز کے نام اور ان ٹینکروں کی تعداد اور روانگی کی تاریخ فراہم کی۔
انھوں نے کہا کہ اگلے ہفتے، میں اس کیس کی تحقیقات کے لیے عدلیہ کے پاس جاؤں گا، تاکہ میں خدا اور عراقی عوام کے سامنے اپنی ذمہ داری پر عمل کر سکوں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے
جنوری
نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ
🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے
جون
صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے
مارچ
مشکل صورتحال ہے، احتیاط سے چلنا ہوگا‘ جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت جاری
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ
جنوری
تیل کمپنیاں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب چھوڑ دیں: یمن
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار
اکتوبر
مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے
جولائی
جارج فلائیڈ قتل کیس، اہلخانہ کو 27 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا
🗓️ 13 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ
مارچ
انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی
🗓️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں
ستمبر