عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی ایلچی کو دوٹوک جواب، فیصلے صرف قومی مفاد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں

عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی ایلچی کو دوٹوک جواب، فیصلے صرف قومی مفاد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں

?️

عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی ایلچی کو دوٹوک جواب، فیصلے صرف قومی مفاد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں
 عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے کے مداخلت آمیز بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے صرف اور صرف عراق کے قومی مفادات کی بنیاد پر کرتے ہیں، نہ کہ بیرونی دباؤ کے تحت۔
عراقی خبررساں ادارے بغداد الیوم کے مطابق، ٹرمپ کے خصوصی فرستادے برائے امورِ عراق مارک ساویا نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح عراقی مزاحمتی گروہوں کا خاتمہ ہے۔ ان کے یہ الفاظ واشنگٹن کی جانب سے بغداد کے حوالے سے ایک زیادہ جارحانہ پالیسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ساویا، جو چھ دن قبل اس عہدے پر فائز ہوئے، نے اپنے بیان میں کہا:ہم تمام عراقی فریقوں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط عراق کے قیام کے لیے کام کریں گے تاکہ وہ امریکہ کا حقیقی شراکت دار بن سکے اور علاقائی تنازعات سے دور رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عراق کے ساتھ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں اور "عراق کو دوبارہ عظیم” بنانے کے خواہاں ہیں۔ان بیانات کے فوراً بعد عراقی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔
ایک ذریعے نے، جو ان گروہوں کے قریب سمجھا جاتا ہے، بغداد الیوم کو بتایا کہ مزاحمت کے اصول کسی فرد یا حکومت کے آنے یا جانے سے تبدیل نہیں ہوتے۔اس نے واضح کیا کہ مزاحمتی گروہ تمام فیصلے عراق کی خودمختاری اور قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں اور مغربی یا امریکی ذرائع کے پروپیگنڈے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
ذرائع کے مطابق، یہ گروہ حکومتِ عراق کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے درمیان کوئی بنیادی اختلاف نہیں پایا جاتا۔اس نے مزید کہا کہ مزاحمتی گروہوں کے ہتھیار عراقی عوام کے ہیں، جن کا مقصد کسی بھی اندرونی یا بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، اور کسی غیر ملکی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔
ذرائع نے یاد دلایا کہ انہی ہتھیاروں نے عراق کو دہشت گردی سے نجات دلائی، شدت پسندوں کو پسپا کیا اور ملک کے شہروں کو آزاد کرایا۔بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ مزاحمت عراقی عوام کی روح اور غیرت کا حصہ ہے، جسے کسی بیرونی دباؤ یا فیصلے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ دینےکا حکم

?️ 22 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام

تل ابیب میں سینکڑوں صیہونی بے گھر ہو گئے

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں

ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں، حافظ نعیم

?️ 24 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پہلگام واقعے

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کیخلاف متعدد کیس پر سندھ پولیس، پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے

روس کی خارکیف میں پیش قدمی، یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق خارکیف میں پیش قدمی جاری ہے

امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 8 مارچ 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل

ڈسکہ: پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے