?️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ کو الحشد الشعبی کے خلاف جرم کرنے پرہمارے انتقام کا تلخ ذائقہ چکھنا پڑے گا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپوں نے پیر کے روز شام کی سرحد پر الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی فوج کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا،عراقی مزاحمتی تحریک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی عراقی آئین کے خلاف ہےلہذا ہم عراقیوں کے خلاف امریکی دشمنانہ اقدامات اور جارحیت کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے، یہ ایک ایسا پیغام ہے جسے امریکیوں کو سمجھنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب سید الشہداء نے ایک بیان جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھاکہ آج کے بعد امریکی قابضین کے ساتھ ہماری جنگ لامحدود ہوگی، اس سلسلے میں پہلا قدم عراقی فضا میں موجود دشمن کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانا ہے۔
یادرہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے آج صبح شام – عراق سرحد پر بوکمال کے علاقے میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شامی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں ایک بچہ شہید اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں، عراقی ذرائع کے مطابق شام عراق سرحد پر امریکہ کے حملے کے دوران چار فوجی بھی شہید ہوئے۔
تاہم امریکیوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ فوجی جارحیت دہشت گردی سے لڑنے کے مقصد سے کی ہے!واضح رہے کہ الحشد الشعبی کے خلاف امریکی فوج کی نئی جارحیت اس وقت سامنے آئی جب سیاسی جماعتیں اور تحریکیں عراقی سرزمین سے امریکیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہی ہیں ، قبل ازیں عراقی رکن پارلیمنٹ ایوب الربیعی نے ملک میں امریکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کے بارے میں بات کی تھی،انھوں نے کہا کہ امریکہ ہمارے ملک سے جانے والا نہیں جبکہ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مسودہ بالکل واضح ہے۔


مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے
مارچ
کینیڈا نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو غلط قرار دے دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعے کی رات
اگست
جنوبی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جاری ہے: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمان میں وفاداری بہ مقاومت کی فرنٹ کے
اکتوبر
اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب
ستمبر
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
اربعین واک میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا:عراقی فوج
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا
ستمبر
ترکی کے مرکزی بینک کی سربراہی ایک خاتون کے سپرد
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی تاریخ میں پہلی بار رجب طیب اردوغان نے اس
جون
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی