سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
عراقی خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر نے اس ملک کے موصل صوبے کے صفرا علاقے میں عراقی فوج کے ٹھکانوں پر پانچ کاٹوشا راکٹوں سے حملہ کیاجبکہ دوسری خبروں میں شفق نیوز نے عراق کے صوبے دیالہ میں ایک اور سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی حکام نے حکم دیا ہے کہ اس صوبے میں ڈرون کی کسی بھی پرواز کو متعلقہ حکام کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
سکیورٹی حکام کے حکم کے مطابق عزادری سے لے کر میڈیا کی سرگرمیوں تک کسی بھی تقریب کے لیے کسی بھی ڈرون کے استعمال کے لیے اجازت نامہ درکار ہوگاجو افراد کو دیالہ کی صوبائی آرمی کمانڈ، یا پولیس یا صوبائی کونسل سے حاصل کرنا ہوگا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہاکہ اس حکم کے مطابق ڈرون کو اڑانے کی صورت میں سکیورٹی فورسز کو اسے فوری طور پر مار گرانے کا حق حاصل ہے۔