?️
عراقی حکومت کا مستقبل ایک متفقہ وزیر اعظم کی طرف بڑھ رہا ہے
عراق کے سیاسی تجزیہ کاروں نے آنے والی حکومت کی تشکیل سے متعلق مختلف ممکنہ منظرناموں پر روشنی ڈالی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں سیاسی توازن کے باعث توافقی وزیراعظم کا امکان زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔
خلیج آن لائن کے مطابق عراقی تجزیہ کار نجم القصاب کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کا عمل گزشتہ ادوار سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق جس فریق کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کامیاب اتحاد بنانا نصیب ہو، وہی حکومت تشکیل دینے کا حق رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف نشستوں کی تعداد فیصلہ کن عنصر نہیں، کیونکہ عراق کی سیاسی معادلات محض اعداد سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔
نجم القصاب کے مطابق صدرِ مملکت کا انتخاب آئین کی دفعہ 70 کے تحت پارلیمانی اکثریت سے ہوتا ہے، لیکن موجودہ سیاسی توازن میں مطلوبہ عددی حد تک پہنچنا ہمیشہ ایک چیلنج رہتا ہے۔
دوسری جانب مرکزِ اندیشۂ سیاسی عراق کے سربراہ احسان الشمری نے کہا کہ محمد شیاع السودانی کے اتحاد کی انتخابی برتری میں کئی عوامل شامل تھے، جن میں خود السودانی کا وزیراعظم کے طور پر کارکردگی دکھانا بھی ہے۔ ان کے مطابق چارچوبِ ہم آہنگی کے مقابل ایک متبادل فہرست کی تشکیل نے بعض ووٹروں کو اس جانب مائل کیا کہ وہ السودانی کی فہرست کو ترجیح دیں، کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ چارچوبِ ہم آہنگی گزشتہ برسوں میں سیاسی میدان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لا سکی۔
احسان الشمری نے اس خیال کی تردید کی کہ چارچوبِ ہم آہنگی کے اندر گہری تقسیم موجود ہے۔ ان کے مطابق اس بار اتحاد پوری طرح ایک رائے پر قائم ہے کہ السودانی کو نئی مدت نہ دی جائے۔ السودانی کو اجلاسوں میں شرکت کی دعوت نہ دینا اور بعض رہنماؤں کی جانب سے متبادل ناموں کا خیر مقدم کرنا درحقیقت اتحاد کے اندرونی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے، نہ کہ اختلافات کو۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ عراق ایک توافقی وزیراعظم کی طرف بڑھے، کیونکہ سیاسی روایت کے مطابق وزارتِ عظمیٰ عام طور پر ایک مضبوط اور متفقہ دھڑے کے پاس جاتی ہے، اور چارچوبِ ہم آہنگی خود کو آج سب سے بڑا پارلیمانی بلاک سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق السودانی کو دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان بہت کم ہے۔ تمام اشارے یہ بتاتے ہیں کہ نئی حکومت کی تشکیل کا عمل طویل ہوگا اور مختلف امکانات سامنے آسکتے ہیں، خاص طور پر ایسے ملک میں جو گزشتہ بیس برسوں سے مسلسل سیاسی آزمائشوں سے گزر رہا ہے اور اب بھی ایک مستحکم حکمرانی کے ماڈل کی تلاش میں ہے۔
چند روز قبل جاری ہونے والے سرکاری نتائج کے مطابق ائتلافِ چارچوبِ ہم آہنگی نے پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی صدر سے ملاقات؛ سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم
جولائی
50سال بعد کسی ملک نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مشاہد حسین
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور
اپریل
اسرائیل کا این پی ٹی میں شامل نہ ہونا عالمی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے:شام
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں شام کے
ستمبر
وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں
ستمبر
ہم صرف 4 ملین افغانوں کی مدد کرسکتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا کہ فنڈز کی کمی کی
جون
صحافیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کا
مئی
حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 5 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی
جون