سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان کا خیال ہے کہ عام لوگ امریکہ کو کانگریس کے موجودہ اراکین سے بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے زیادہ تر کا خیال ہے کہ عام لوگوں کا ایک گروپ جسے اتفاقی طور پر منتخب کیا جائے وہ امریکہ کو کانگریس کے موجودہ ارکان سے بہتر طریقے سے چلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کے ملازمین کا اسرائیل کو امداد دینے کے خلاف مظاہرہ
راسموسن رپورٹس سروے سینٹر نے یہ سروے کیا، جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 54 فیصد کا خیال ہے کہ اگر کچھ لوگوں کو اتفاقی طور پر منتخب کر لیا جائے تو ہو موجودہ کانگریس کے نمائندوں سے بہتر ملک کو چلائیں گے۔
مرکز کی رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے پانچ میں سے صرف ایک شہری کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان اپنے حلقوں کی بات سنتے ہیں جبکہ اکثریت کا کہنا ہے کہ اگر کچھ عام لوگوں کو کانگریس میں بیٹھا دیا جائے تو ملک کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کو یوکرین میں پراکسی جنگ بند کرنی چاہیے:کانگریس رکن
ٹیلی فون اور آن لائن کے ذریعے ملک بھر میں کرائے جانے والے اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں 54 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ اتفاقی طور پر منتخب کیے جانے والے لوگوں کا ایک گروپ کانگریس کے موجودہ نمائندوں سے بہتر ہو گا۔