عالمی میڈیا اور یوم القدس

یوم القدس

?️

سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم القدس کے موقع پو ہونے والے مظاہروں کی دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے کوریج دی۔

ایران کے دار الحکومت تہران اور اس ملک کے دیگر شہروں میں یوم قدس کی تقریب نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی،اس تقریب کے آغاز کے ساتھ ہی المیادین چینل نے اسے براہ راست نشر کیا اور یوم قدس کے جلوس میں شاندار اور وسیع موجودگی کا اعلان کیا۔

المیادین:ایران میں المیادین کے رپورٹر نے کہا کہ اس سال عالمی یوم قدس مارچ میں ایران کے دارالحکومت اور دیگر صوبوں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، اس سال کے مارچ میں تہران اور ایران کے دیگر صوبوں میں بہت بڑی اور بے مثال موجودگی دیکھی گئی۔

اسپوٹنک:روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے ایران کے مختلف شہروں میں یوم قدس کے عالمی مارچ کی کوریج کرتے ہوئے خبر دی کہ تہران اور ایران کے ہزاروں شہروں میں یوم قدس مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

المنار:المنار چینل نے بھی اپنی لائیو رپورٹ میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ہزار سے زیادہ دیہاتوں اور قصبوں میں یوم قدس مارچ شروع ہو چکا ہے۔
العہد:لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ نے بھی لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 1000 سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں میں یوم قدس مارچ شروع ہو چکا ہے۔
المسیرہ: یمن کے المسیرہ چینل نے ایران میں یوم قدس مارچ کو بھی لائیو کور کیا۔
سانا: شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ تہران اور ایران کے مختلف شہروں میں فلسطینی قوم کی حمایت اور اسرائیلی قبضے کی مخالفت میں عالمی یوم قدس کی یاد میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

شہاب:فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے عالمی یوم قدس مارچ کے سلسلہ میں اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران، شام اور دیگر ممالک میں یوم قدس کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
فلسطین الیوم:فلسطین الیوم ویب سائٹ نے بھی لکھا کہ یوم قدس کے مارچ میں مختلف شہروں میں ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہے۔
العہد: العہد عراقی چینل کے نامہ نگار نے بھی تہران سے خبر دی کہ عالمی یوم قدس کی تقریب میں تہران اور ایران کے صوبوں میں بے مثال ہجوم نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

الاخبار کا انکشاف: نیتن یاہو لبنان پر بڑے پیمانے پر زمینی حملہ کرنا چاہتے ہیں

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: الاخبار اخبار نے صیہونی حکومت کے لبنان پر بڑے زمینی

قابضین کی جیلوں سے غزہ کے بچوں کی خوفناک داستانیں

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے کے

دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں

ایران کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوج کو مضبوط کرؤ؛صیہونی تجزیہ کا نیتن یاہو سے خطاب

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم

نئے صدر کا انتخاب: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے

فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف

?️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت

کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل

?️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض

فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے