?️
سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کے سعودی آرمکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملے سے دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی سے آرٹی عربی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ جمعہ کویمن کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے،رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر ماسکو کے وقت صبح 9.15 بجے تک 59.36 ڈالر فی بیرل میں رہا ، جو گذشتہ قیمتوں سے 1.37 فیصد زیادہ ہے، بلومبرگ کے مطابق برینٹ کروڈ کی پچھلی آباد کاری سے 1.18 فیصد اضافے کے ساتھ 62.68 ڈالر فی بیرل کا کاروبار ہواجبکہ یمنی کاروائی کے جواب میں سعودی وزارت دفاع نے صرف حملے کی مذمت پر اکتفا کی۔
ادھر جاپانی کنٹینر جہاز کے سویز نہر میں ڈوبنے کی وجہ سے بھی تیل کی قیمتوں میں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے تیل کی فراہمی کے خدشات لاحق ہیں جبکہ تیل کی عالمی مانگ کے بارے میں معاشی پریشانیوں کا سبب کرونا وائرس بحران ہے جس سے تیل کی آمدنی محدود ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یوم قومی استحکام آپریشن کامیاب رہا اور راس تنوره، رابغ، ینبع اور جیزان میں واقع سعودی آرمکو کمپنی کی تنصیبات پر صمد 3 یو اے وی اور 8 ذوالفقار ، بدر اور سیر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ،درایں اثنا سعودی وزارت توانائی نے یمنی فورسز کے ایک ڈرون حملے میں صوبہ جیزان میں سعودی تیل کی تنصیبات کے ایک ٹینک کو تباہ ہونے کا اعلان کیا ہے،تاہم حملے سے ہونے والے نقصان کی مقدار کا اندازہ لگانے کے لئے تفتیش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی نے بتایا کہ 2020 میں اس کا منافع 49 ارب ڈالر تھا جبکہ ارمکو میں اس کی سرمایہ کاری لاگت 2019 میں 32.8 ارب ڈالر سے کم ہوکر 2020 میں 27 ارب ڈالر ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 25 جولائی 2021ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی
جولائی
ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا
?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی
ستمبر
اردوغان: حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے تعمیری اور اہم قدم ہے
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک صدر نے تحریک حماس کے حالیہ مؤقف کا خیر
اکتوبر
امریکہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا
اکتوبر
سام سنگ گلیکسی ’ایس 25‘ سیریز کے چار فون پیش کیے جانے کا امکان
?️ 14 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
جنوری
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان
دسمبر
موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 14 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
ستمبر
اسرائیل اصفہان کی دفاعی صنعت پر ڈرون حملے کا ذمہ دار
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو امریکی حکام اور
جنوری