سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن کے دوران حجاج کرام کو خانہ خدا تک پہنچانے کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بالبلدی نیوز ویب سائٹ نے سعودی عربین ایئر لائنز کے سرکاری ترجمان عبداللہ الشہرانی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان ایئر لائنز نے اس سال حج کے سیزن میں خانہ خدا کے عازمین کی خدمت کے لیے ایک ایک وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عربین ایئر لائنز نے بیت اللہ الحرام کے زائرین کو پوری دنیا سے مکہ پہنچانے کے لیے 1200000 سے زائد نشستیں مختص کی ہیں،الشہرانی نے مزید کہا کہ سعودی ایئر لائنز کے پاس مخصوص اور طے شدہ ممالک کے لیے100سے زائد طیارے ہیں کہ حج کے دوران 176 طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مزید 14 ممالک کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج امور میں متعلقہ فریقوں اور سعودی وزارت حج کے ساتھ وسیع تر ہم آہنگی کی گئی ہے تاکہ بیت اللہ الحرام کے عازمین کو اس ملک پہنچنے کے لیے سہولیات فراہم کی جا سکیں،الشہرانی نے مزید کہا کہ اس سال تمام طیاروں کے اندر 45 منٹ تک دنیا کی 14 زبانوں میں حجاج کو درکار چیزیں دکھانے کے لیے ایل سی ڈیز نصب کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازایں مدینہ منورہ کی حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ فیصل بن سلمان عبدالعزیز نے اس سال کے مناسک حج سے متعلق تمام شعبوں کے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا تھا تاکہ اس فریضہ کو زیادہ سے زیادہ شاندار طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔