🗓️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی طبی غفلت کے نتیجے میں شہادت کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی صالح عابد العمورصہیونی طبی غفلت کے نتیجے میں جمعرات کی صبح شہید ہو گئے۔
العربی الجدید کے مطابق الاسیر کلب نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ صالح عابد العمور نامی اسیر کو آج صبح اسرائیل کے سوروکا اسپتال میں شہید کردیا گیا،کلب نے بتایا کہ شہید العمور کو 2008 سے حراست میں لیا گیا تھا اور انھیں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ العمور کو حال ہی میں ان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے نتیجے میں جیل سے عسقلان اسپتال اور وہاں سے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں ان کی بڑی سرجری کی گئی تھی،یادرہے کہ العمور کی شہادت سے قبل الاسیر کلب نے اسرائیلی جیل انتظامیہ کو قیدی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور ان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی قانونی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدی کی شہادت کی خبر کے بعد حماس نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں صالح العمور کی شہادت دانستہ طبی غفلت، انسانیت کے خلاف جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تمام بین الاقوامی اقدار اور قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ اسرائیلی جیلوں میں قید شہداء کی تعداد میں 227 کا اضافہ قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے،قاسم نے مزید کہاکہ ہمارے ہیرو اسیروں کے خلاف یہ جرائم ان کی طاقت کو ختم نہیں کرتے اور ہم ان کی آزادی کے لیے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
The ‘Deadpool’ creator Liefeld praises "The Night Comes for Us”
🗓️ 14 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں
اگست
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام
اکتوبر
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دو افراد کے خلاف
اگست
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
🗓️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر