🗓️
سچ خبریں:کابل حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ ایک طرف طالبان عسکریت پسند گروپ نے پورے افغانستان میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف انھوں نے 7000 قید عسکریت پسندوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل حکومت کے مذاکرات کار نادر نادری نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے 7000قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش ، ایک بڑا مطالبہ ہے، طالبان عسکریت پسندوں نے اس گروپ کے رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے سرحدی محافظوں نے بارڈر کراسنگ کے ذریعے افغانستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سیکڑوں افراد کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کی،افغان طالبان کے ہاتھوں اسپن بلداک کے علاقے میں بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے بدھ کے روز سرحد بند کردی،درایں اثناچمن بارڈر پر ایک پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ 400 افراد نے زبردستی عبور کرنے اور افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش کی نیز انہوں نے پتھراؤ کیا اور اس کی وجہ سے ہمیں آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بدھ سے لے کر اب تک تقریبا 1500 افراد اس بارڈر پر جمع ہوئے ہیں اور اس کراسنگ کو عبور کرنے کے منتظر ہیں،افغان طالبان کے ایک ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں افراد پاکستان میں داخل ہونے کے ہونے کے افغان سرحد پر جمع ہوئے ہیں،تاہم ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ سرحد جلد ہی کھول دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کونسل نے یمن کے جنگی جرائم کے دستاویزی مشن کی مخالفت کی
🗓️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کونسل نے مغرب پر سعودی دباؤ کے بعد مشن
اکتوبر
صیہونی کس کی شے پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں؟
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم
جون
یمن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے ایک رپورٹ میں
اکتوبر
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی
جون
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر
اپریل
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں: آج صبح منگل کو نابلس کے پرانے علاقے میں
اگست
الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا
🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک
مارچ
شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ
جنوری