طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید

طالبان

🗓️

سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان فورسز نے افغانستان میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کے ان الزامات کی تردید کی ہےجن میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ نے افغانستان میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے،مجاہد نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ دشمن کے پروپیگنڈے کے جال میں نہ پھنسیں اور اس رپورٹ کو شائع کرنے سے پہلے زمینی حقائق سے آگاہ رہیں۔

واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے طالبان افواج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابقہ افغان حکومت کے فوجیوں صحافیوں اور سماجی کارکنوں سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں،درایں اثنابین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسکیوٹر کریم خان نے بھی کہا کہ طالبان نے افغانستان میں انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں اور انہیں بین الاقوامی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے،تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے۔

دریں اثنا طالبان نے پچھلی حکومت کے تمام فوجی انٹیلی جنس اور سویلین عہدیداروں کو معافی دینے مبنی بیانات بار بار جاری کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلی حکومت کے عہدہ داروں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ

🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے صدر

لبنانی اخبار کا سعودی عرب پر الزام

🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان میں باخبر ذرائع نے نئی حکومت کے قیام کو پیچیدہ

فلسطین کے لیے جنرل سلیمانی کی گراں قدر خدمات؛ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزاحمت کے محور کو مضبوط

6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ

ہم غزہ میں دشمن قوتوں کے بے صبری سے منتظر ہیں

🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد فلسطین کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابو

صیہونیوں کا نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارکے مطابق 10 صہیونی شخصیتوں نے سپریم کورٹ کو ایک

سلامتی کونسل کو کس نے یرغمال بنا رکھا ہے؟ روس کیا کہتا ہے؟

🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے