?️
سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت کو محدود قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے۔
افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر آرنلڈ پاول نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کی قیادت والی حکومت وسیع نہیں ہے ،تاہم ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کچھ پیش رفت کی ہے، پاول نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ طالبان کی موجودہ حکومت وسیع ہے لیکن ہم نے کچھ کوششیں کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری رائے میں طالبان سے فکری اختلاف رکھنے والوں کو بھی حکومت میں شامل کرناچاہیے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں یورپی یونین کی کوششیں انسانی حقوق اور آزادی اظہار پر مرکوز ہیں اور وہ افغانستان میں ایک ایسی حکومت کے حق میں ہیں جو ایک جامع حکومت کے بجائے افغانستان کے عوام کی نمائندگی کر سکے۔
یورپی یونین کے ڈپٹی چیف آف مشن نے افغانستان پر اقتصادی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں سے نہ صرف افغانستان کی معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ افغانستان میں یورپی یونین کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
پاول نے شمشاد کو بتایا کہ ان پابندیوں نے افغان معیشت کے ساتھ ساتھ ہماری سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے، ہم بیرون ملک سے رقم منتقل نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم افغانستان کے اندر بینکوں میں رقم منتقل کر سکتے ہیں ،اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا
مارچ
یوکرین کی پیش رفت | کیا زیلنسکی کو امریکی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین میں سیاسی اور مالیاتی اسکینڈل کے بعد زیلنسکی کی
نومبر
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
محمود خان کا سینیٹ میں اپنی تمام نشستیں جیتنے کا دعوی
?️ 27 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ
فروری
پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد
مارچ
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر
فروری
کیا سعودی عرب نے جان بوجھ کر بائیڈن کو کورونا میں مبتلا کیا؟
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے امریکی صدر کے
جولائی
صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا
دسمبر