سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم کیا۔
طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس گروپ نے اہلسنت اور شیعوں کے اتحاد کے بارے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے ریمارکس کا خیرمقدم کیا ہے،اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھاکہ امارت اسلامیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے ان الفاظ کا خیرمقدم کرتی ہے جن میں انھوں نے افغانستان میں شیعوں اور سنیوں کے مزید اتحاد پر زور دیا۔
محمد نعیم نے مزید لکھا کہ افغان مل کر سازشوں کے خلاف ہر ممکن حد تک کھڑے ہوں گے اور انہیں ناکام بنائیں گے،واضح رہے کہ اس سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی وحدت کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات میں اتحاد کے مسئلے پر بار بار تاکید کی اور مذاہب کے درمیان اختلاف ڈال کر دوریاں بڑھانے کی دشمنوں کی سنجیدہ کوششوں کو قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی مساجد میں مسلمانوں اور نمازیوں کے خلاف حالیہ افسوسناک دھماکے انہیں واقعات میں سے ہیں جو داعش نے کیے جبکہ امریکیوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم نے داعش کو بنایا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اتحاد کے مسئلہ پر سالانہ اجلاسوں اور اجتماعات کو کافی نہیں سمجھا اور اس سلسلہ میں مزید کہا کہ اس سلسلے میں مستقل گفتگو، وضاحت، حوصلہ افزائی، منصوبہ بندی اور کام کی تقسیم ہونی چاہیے نیز حادثوں سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مثال کے طور پر افغانستان کے معاملے میں اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے موجودہ معزز حکام کا مراکز اور مساجد میں مشترکہ پروگرام ہونا چاہیے اور ان میں سب کو شرکت کی ترغیب دلانا چاہیے۔