?️
سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان سے اس ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے کہا کہ اس تنطیم کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس کو پیر کے روز طالبان کا خط ملا جس میں انھوں نے اس ادارہ کے اعلی سطحی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔،یادرہے کہ طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کے طور پر پیش کیا ہے جو دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ترجمان تھے۔
روئٹرز نے طالبان کے خط کے ایک نسخہ کو دیکھنے کی خبر دی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی جنرل اسمبلی میں کرسی ملنے اور تقریر کا موقع دیئے جانے پر مبنی درخواست، 9 ممبر ملکوں کے مخصوص کمیشن میں زیر غور ہے۔
یادرہے کہ 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہےجبکہ طالبان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرے یہاں تک کہ اس کے لیے انھوں نے سخت لہجہ بھی استعمال کرتے ہوئے کہ اگر ایسا نہیں ہوگا کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری عاملی برادری پر عائد ہوگی،درایں اثنا روس اور چین سمیت متعدد ممالک نے کہا ہے کہ کسی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہے بلکہ طالبان کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
رمضان المبارک کے دوران متعدد عرب ممالک میں بھوک کا بحران
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:متعدد عرب ممالک کو رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہوتے
اپریل
پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا
جولائی
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں چینی میڈیا کا اظہار خیال
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: چین کے گلوبل ٹائمز اخبار نے صیہونی حکومت کے خلاف
اپریل
حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کو انکے سیاسی و سماجی حقوق سے محروم رکھنے کی مذمت
?️ 20 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ
اپریل
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون